• US initial jobless claims fell to 203,000, outperforming expectations and underscoring persistent labor market strength. Continuing claims dropped to 1.778 million, signaling minimal duration of unemployment and solid stability.
• The four-week moving average rose slightly to 205,500, indicating mild cooling at the margins without structural weakness. This sustained resilience reinforces a cautious Federal Reserve policy outlook, keeping the US dollar firmly supported.
• Strong US employment continues to pressure major currencies across the EU, the UK, Japan, Canada, Australia, and New Zealand, as interest rate expectations remain tilted in favor of the US dollar.
Urdu
• امریکا میں بے روزگاری الاؤنس مانگنے والوں کی تعداد کم ہو کر 2 لاکھ 3 ہزار ہو گئی ہے۔ یہ تعداد توقع سے بہتر ہے اور بتاتی ہے کہ لیبر مارکیٹ ابھی بھی بہت مضبوط ہے۔ اسی طرح مسلسل بے روزگاری کلیمز بھی کم ہو کر 17 لاکھ 78 ہزار رہ گئے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ لوگ کم وقت کے لیے بے روزگار ہو رہے ہیں اور حالات مستحکم ہیں۔
• چار ہفتوں کی موونگ ایوریج میں معمولی اضافہ ہوا ہے اور یہ 2 لاکھ 5 ہزار 500 پر آ گئی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں معمولی سستی تو ہے لیکن کوئی بڑی کمزوری نہیں ہے۔ لیبر مارکیٹ کی یہ مضبوطی فیڈ کو اپنی پالیسی میں احتیاط برتنے پر مجبور کرے گی، جس کی وجہ سے یو ایس ڈالر کی ویلیو مضبوط رہے گی۔
• امریکا میں روزگار کے اچھے اعداد و شمار کی وجہ سے یورپی یونین، یو کے، جاپان، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرنسیوں پر دباؤ برقرار ہے۔ مارکیٹ میں ابھی بھی یہی توقع ہے کہ انٹرسٹ ریٹ کے معاملے میں یو ایس ڈالر کا پلڑا بھاری رہے گا۔










